ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

Sun, 28 May 2017 12:35:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرکٹ ٹیم کے بلے باز چتیشور پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ ڈویژن دو میں اپنی 39 ویں فرسٹ کلاس کی سنچری بنائی ہے۔یہ پجارا کے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر کا دوسرا میچ ہے۔چتیشور پجارا گلوسیسٹرشر کے خلاف میچ کے پہلے دن 174 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 چوکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔پجارا نے مائیکل لمب کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 185 رنز کی شراکت کی۔ جب پجارا آؤٹ ہوئے تو ناٹگھمشر کا اسکور چار وکٹ پر 307 رن تھا۔ پجارا نے سیشن کے اپنے پہلے میچ میں گلیمورگن کے خلاف محض 2 رن بنائے تھے۔


Share: